اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے برٹش ایئر ویز کی پروازوں کی بحالی سے ملک میں سیاحت کے شعبہ کے فروغ میں مدد ملے گی اور عالمی برادری کو وسیع تر تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مثبت اشارے ملیں گے۔ انہوں نے یہ بات برٹش ایئر ویز کے چیف کمرشل آفیسر (سی سی او) اینڈریو بریم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان کیلئے برٹش ایئر ویز کی پروازوں کی بحالی کو خوش آئندہ قرار دیا۔