‏وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ملک میں معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، ایف بی آر نے 8 ماہ میں 30 فیصد زیادہ محصولات جمع کئے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

83
‏وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی ہے، آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے ، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ملک میں معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، ایف بی آر نےرواں مالی سال کے دوران جولائی تافروری 8 ماہ میں 3799ارب کا ٹیکس جمع کیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے 30 فیصد زیادہ ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 2018 میں ن لیگ حکومت کےآخری سال میں کل 3800 ارب روپے ٹیکس جمع ہواتھا