اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جرأت اور حکمت کی وجہ سے آج اسلاموفوبیا پر صدر پوٹن جیسے عالمی لیڈران کھل کر بات کررہے ہیں۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہمیں ایسا لیڈر میسر ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز بنا اور اسلام کی اصل اساس جس کی سب سے بڑی مثال ریاست مدینہ اور اس کے اصول ہیں۔
انکو علمی سطح پر زیر بحث بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جرات اور حکمت کی وجہ سے آج اسلاموفوبیا پر صدر پوٹن جیسے عالمی لیڈران کھل کر بات کررہے ہیں۔