وزیراعظم عمران خان کی جو بائیڈن کو امریکہ کے صدر کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد

61
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو امریکہ کے صدر کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد دی ہے۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی و معاشی رابطے، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے،صحت کی سہولیات بہتر بنانے،بدعنوانی کے خاتمے اور خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط شراکت داری کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔