اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جہاز رانی کا شعبہ زندہ کرنے، قیمتی زرمبادلہ بچانے اور بادبانی سے منسلک افرادکیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کیلئے نئی/متحرک "بلیو اکانومی پالیسی” کوحتمی شکل دینے پر وزارت بحری امورکومبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ پاکستان اپنی غیر معمولی بحری صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرے۔