وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تین ماہ میں دوسری بار او آئی سی اجلاس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، چوہدری فواد حسین

47
‏عثمان مرزا کیس میں متاثرین کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا ، جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت انتہائی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تین ماہ میں دوسری مرتبہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا سے درجنوں وزراء خارجہ اور وفود کانفرنس کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بالخصوص دہ حضرات جنہوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژ ہو، یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بجھوا رہا ہوں خدا پاکستان کاحامی و ناصر ہے۔