
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں صحت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات عامر محمود کیانی، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور ٹاسک فورس کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔