وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان ریلوے کی مین لائن (ایم ایل۔1) کو بہتر بنانے کے بارے میں بریفنگ

112

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو پاکستان ریلوے کی مین لائن (ایم ایل۔1) کو بہتر بنانے کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار، سیکرٹری ریلوے، ڈی جی ایف ڈبلیو او اور سینئر حکام نے بریفنگ میں شرکت کی۔ وزیراعظم کو ایم ایل۔1 منصوبہ پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔