اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں انتخابی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے اپنے روابط کو بہتر بنائیں۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے تمام ایم پی ایز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں انتخابی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے اپنے روابط کو بہتر بنائیں۔