اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اعلی حکام کفایت شعاری پر مبنی اقدامات کریں جو کہ عوام کے لئے مثالی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں انہیں خیبرپختونخوا کے مالی بجٹ 2019-20کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ مالی صورتحال کے تناظر میں کفایت شعاری کے لئے اقدامات کیے جائیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے صوبے کے ساتھ انضمام شدہ قبائلی علاقوں کا ترقیاتی مرحلہ متاثر نہیں ہونا چاہیے۔