وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مالی سال 2019-20ءکی بجٹ تجاویز کا جائزہ اجلاس

228

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو مالی سال 2019-20ءکی بجٹ تجاویز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کو حکومتی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر خسرو بختیار، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔