وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کرکٹ کی بہتری کے سلسلہ میں اجلاس

120
APP72-27 ISLAMABAD: March 27 - Prime Minister Imran Khan chairing a meeting regarding promotion of cricket in the country, at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو ملک میں کرکٹ کی بہتری کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال، ملک میں کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور اس شعبہ میں ملکی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی اکبر درانی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین، وسیم گلزار خان، سبحان احمد، مدثر نذر، ہارون رشید و دیگر نے شرکت کی۔