اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال اور اس کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لئے اقدامات کے بارے میں جائزہ اجلاس پیر کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ سید فخر امام، وزیر برائے صنعت حماد اظہر، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ صوبائی چیف کمشنرز نے بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔