وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے اب تک کئے گئے 856 فیصلوں میں سے 789 پر عمل درآمد ہو چکا ہے

55

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے اب تک کئے گئے 856 فیصلوں میں سے 789 پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ یہ بات منگل کو وفاقی کابینہ کے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کابینہ کی جانب سے اب تک 856 فیصلے کئے گئے جن میں سے 789 پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ 45 پر کام جاری ہے، 22 تاخیر کا شکار ہیں جبکہ 42 فیصلے جو کہ دوسرے ممالک کے ساتھ معاہدوں یا ایم او ایز کے حوالے سے ہیں وہ زیرالتواءہیں۔