وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

161
APP69-08 ISLAMABAD: November 08 - Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی)وفاقی کابینہ نے شہید کیپٹن ضرغام فرید، سپاہی ظہیر احمد اور مولانا سمیع الحق کے لئے فاتحہ خوانی کی۔کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں منقعد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں شہید کپتان ضرغام فرید ، جنہوں نے کل مہمند میں جام شہادت نوش کیا، سپاہی ظہیر احمد جو لائن آف کنٹرول پر اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران بھارتی فورسز کی بلا شتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے، ایف سی کے دو جوانوں اور مولانا سمیع الحق کے لیے فاتحہ اور دعا مغفرت ادا کی۔