وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وفاقی وزیرسید فخر امام

75
پاکستان میں اس سال 4 فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ، یوریا کھاد کی قلت نہیں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے، سید فخرامام

خانیوال۔ 9 اگست ( اے پی پی ) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعظم پسماندہ اور دوردراز اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس شعبہ پر خصوصی توجہ دیے بغیر ہم معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مٹیریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔انہوں نے یہ بات خانیوال میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم،سید عابد امام شاہ سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس میں وفاقی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،کورونا وائرس کی صورتحال اور آٹاو چینی کی ڈیمانڈ و سپلائی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکمے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے محکموں کی سروسز ڈیلیوری میں مزید بہتری لائیں۔