وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میںبدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب

94
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

لاہور۔19 مارچ(اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے۔ کرپشن کرنے والے عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں اور کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے ۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کے استعمال میں شفافیت کو فروغ دیا ہے۔ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصرکی کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں قومی وسائل کو بیدردی سے لوٹا گیا اور کرپشن سے ملک کے اداروں کو کنگال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کے ٹھوس اقدامات سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو جاتا ہے۔ بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کوحکومت کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میںبدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔