وزیراعظم عمران خان کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ، شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور آفیسر جانوں کے نذرانہ دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کررہے …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور آفیسر جانوں کے نذرانہ دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں، ملک کے دفاع کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، میری دعائیں پاک فوج کے افسر سمیت 10بہادر جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں