وزیراعظم عمران خان کی ضرورت مند گھرانوں کو نقد رقم کی ادائیگی کے سلسلہ میں بھارت کو معاونت کی پیش کش

106
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ضرورت مند گھرانوں کو نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام کے سلسلہ میں بھارت کو معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے انگریزی روزنامہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں 34 فیصد گھرانے مدد فراہم نہ کرنے کی صورت میں ایک ہفتہ سے زیادہ زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 9 ہفتوں کے دوران ایک کروڑ خاندانوں کو کووڈ۔19 سے پیدا ہونے والی صورت حال میں 120 ارب روپے کی نقد رقم شفاف طریقے سے فراہم کی ہے۔ ہمارے اس پروگرام کو بین الاقوامی طو رپر سراہا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پیش کش کی کہ وہ اس طرح پروگرام کے لئے بھارت کو مدد اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔