وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر مند بنانے اورغربت کی لکیر سے نیچے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر مند بنانے اورغربت کی لکیر سے نیچے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کی بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے یہ بات …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر مند بنانے اورغربت کی لکیر سے نیچے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کی بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے یہ بات چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ڈاکٹر ثانیہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف معاملات پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔