وزیراعظم عمران خان کی قندھار میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت

51

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قندھار میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز امن کے دشمنوں کی جانب سے جاری عدم استحکام اور خطرات کے باعث بھاری قیمت ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کیلئے افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے انتخابی عمل کے دوران اسی طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہم افغانستان کے عوام کے دکھ درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔