وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کھیلوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کرے گا، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان

65

اسلام آباد ۔09 ستمبر(اے پی پی)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کھیلوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کرے گا،گذشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے عمران خان کو پاکستان کا 22 و اں کامیاب وزیر اعظم منتخب ہونے پر اُن کو اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان کامیابیوں کی منازل طے کرتا ہوا دنیا کا ایک بہترین اور خودمختار ملک بنے گا۔ 10 سال تک سکواش کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کرنے والے جان شیر خان نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا