وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے اقدامات بارآورثابت ہورہے ہیں،پنجاب حکومت کے موثر اقدامات سے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کو سراہا جارہاہے، این سی او سی نے مثالی کردار ادا کیا ہے،عثمان بزدار

68

لاہور۔14 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے اقدامات بارآورثابت ہورہے ہیں۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث وبائ کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوچکے ہیں۔اپوزیشن رہنمائ محض پوائنٹ سکورنگ میں لگے رہے اورمتاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا چھوڑے رکھا۔آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے وڑن اوراقدامات کو سراہا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے اورپنجاب حکومت کے موثر اقدامات سے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے آج تک محنت،دیانت اورجذبے کیسا تھ کام کیا ہے۔عید الاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدر آمد کر کے بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں NCOC کے اجلاس کے انعقاد سے قومی یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے NCOC نے مثالی کردار ادا کیا ہے اور اس فورم کے ذریعے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو تقویت ملی ہے۔