اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں گزشتہ مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کا حتمی نمبر 5.3 فیصد آیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے اثرات کے باوجود ہماری معاشی شرح نمو نے سال 21 ۔ 2020 میں بہترین پرفارم کیا ۔ ان شاءاللہ مالی سال 22 ۔ 2021 میں میں بھی معاشی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔