راولپنڈی۔4جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نے پاکستان کے چہرے سے دہشتگردی کے دھبے دھوئے،ملک کے تمام اداروں نے ملکر دہشتگردی کاخاتمہ کرتے ہوئے ملک میں امن قائم کیا اور ملکی معیشت بہترین ہونے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے.
جمعہ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان قائم ہونے کے بعد اب حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سیاحتی منصوبوں پر کام کررہی ہے.انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے آج سفارتکار اپنے دفاترز میں بیٹھ کرپاکستان کے حوالے سےمثبت خبریں دے رہے ہیں. انہوں نے کہاہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف اور دوست ممالک کے تعاون سے ملک کو مشکل وقت سے گزاردیا ہے اور اب خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے
پاکستان کی ترقی کےدنیا بھر میں تذکرے ہورہے ہیں اوراب ہم معاشی آزادی کی طرف بڑھ رہے ہے.انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام ترقی یافتہ قومیں سیاحتی منصوبوں سے مزید فروغ پاتی ہیں. وزیراعلی پنجاب نے خدمت آپ کی دہلیز کا پروگرام شروع کیا ہے.اس کا مقصد صاف ستھرا راولپنڈی ہے.اب تک اس مہم میں 10 ہزار 2 سو 92 اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ72 شکایات موصول ہوئی اورڈیجیٹل ایپ کے ذریعے شکایات کا ازالہ کیاجارہا ہے.
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ 885 ٹن کنسٹریکشن ویسٹ کو ٹھکانے لگایا ہے اور6 ہزار ٹن سے زائد سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگایا گیا اورہماری قوم میں صفائی ستھرائی کی عادت کو پروان چھڑانا ہوگا۔