وزیراعظم عمران خان کی مالاکنڈ ڈویڑن سے ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

76
APP69-28 ISLAMABAD: January 28 - Members of National Assembly from Malakand Division called on Prime Minister Imran Khan. APP

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوات ، مالاکنڈ و دیگر علاقوں میں معدنی دولت کو برو¿ے کار لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ سرکاری محکموں میں کلاس چہارم تک کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے یہ بات مالاکنڈ ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر مواصلات مراد سعید، ایم این ایز ڈاکٹر حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر اور شیر اکبر خان شامل تھے۔ معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی،وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں تعلیم، صحت، بجلی گیس و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔