نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خا ن نے ولکن بوذکر کو جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہم سبکدوش ہونے والے صدر تیجانی محمد باندے کی ہنر مندانہ قیادت کو بھی سراہتے ہیں، جنہوں نے کووڈ ۔19بحران کے دوران اہم کردار ادا کیا۔ ہم اس طلاطم خیز دور میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔