اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو عظیم الشان اور شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے، جوآغاز میں ہی وارم اپ میچوں اور ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کمزورہی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپ میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ بس آپ خود میں یہ یقین پیدا کر لیں کہ آپ تمام میچوں میں آخر تک آگے جا ئیں گے ۔