وزیراعظم عمران خان کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، منتظمین اور سکیورٹی فورسز کو مبارکباد

84

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قابل دید اور کامیاب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم، ان کے مینجر اور اپنے دوست ویوین رچرڈز کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انشا اللہ اگلے پی ایس ایل کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔