اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر سینیٹر صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے ۔
ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بلوچستان اور سابق فاٹا سے ان دو عہدوں پر انتخاب ملک کے ان علاقوں کو جو پسماندہ ہیں یا ماضی میں ترقی میں پیچھے رہ گئے تھے قومی دھارے میں لانے کی ان کی پالیسی کے مطابق ہے۔