اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی پر میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 102 روپے کے مقابلہ میں آج ماشا اللہ ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کثیر الجہت حکمت عملی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں کمی پر میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔