وزیراعظم عمران خان کی چین کے عوام کو چینی قمری سال کی مبارکباد ، بیجنگ میں سرمائی اولمپکس دیکھنے پر خوشی کا اظہار

151

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے چین کے عوام کو چینی قمری سال کی مبارکباد دی ہے اور بیجنگ میں سرمائی اولمپکس دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جمعہ کو سی جی ٹی این ٹیلی ویژن کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کے بیس سال کھیل کے میدان میں گزارے ہیں لیکن جب سے وزیر اعظم بنا ہوں مجھے ٹیلی ویژن پر بھی کھیل دیکھنے کا وقت نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس دیکھنا ایک خوشی کی بات ہے اور میں واقعی اس کا منتظر ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں چین کے لوگوں کو چینی نئے سال کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور یقیناً یہ ٹائیگر کا سال ہے، جو میرا پسندیدہ جانور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ آنے والا سال چین اور باقی دنیا کے لیے امن اور خوشحالی لائے گا۔