وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم لی اور ازبکستان کے صدر شووکت مرزایوف سے ملاقاتوں کے دوران کشمیر اور افغانستان اہم موضوعات رہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

94

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم لی اور ازبکستان کے صدر شووکت مرزایوف سے ملاقاتوں کے دوران کشمیر اور افغانستان اہم موضوعات رہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب سےکچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کی چین کے وزیر اعظم لی سے ملاقات ختم ہوئی جس کے بعد ازبکستان کے صدر شووکت سے ملاقات ہوئی۔

دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے، چین پاکستان کےسیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔