اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کے علاقہ پشتون آباد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔