وزیراعظم عمران خان کی کوروناوائرس کی عالمگیروباءسے نمٹنے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کومعاونت فراہم کرنے پرعالمی ادارہ صحت کی تعریف

110

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کی عالمگیروباءسے نمٹنے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کومعاونت فراہم کرنے پرعالمی ادارہ صحت کو سراہاہے، وزیراعظم نے پاکستان اوردیگرترقی پذیرممالک کیلئے کوویڈ 19 سے متعلق سفری پابندیوں کے خاتمہ اورڈیٹاپرمبنی غیرامتیازی سفری قواعد کویقینی بنانے میں عالمی ادارہ صحت سے اپنا کردارادا کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے ۔انہوں یہ بات پیرکوعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل تیدروز ادھانوم سے ویڈیو کانفرنس کے دوران کہی۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے اور وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے ضمن میں پاکستانی اقدامات اور پیش رفت کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے عالمگیروباءسے نمٹنے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کومعاونت فراہم کرنے پرعالمی ادارہ صحت کو سراہا ۔انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو زندگی اورروزگارکے درمیان توازن رکھتے ہوئے سائنسی اورمعلومات پرمبنی پاکستان کی حکمت عملی واقدامات اور صحت عامہ کی سہولیات میں تیزتربہتری سے آگاہ کیا اورکہاکہ ان اقدامات وحکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اورملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آرہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباءکے تناظرمیں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں سے ان ترقی پذیرممالک کی اقتصادی مسائل میں اضافہ ہوسکتاہے جو پہلے سے وباءکے معاشی اثرات کو کم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اوردیگرترقی پذیرممالک کیلئے کوویڈ 19 سے متعلق سفری پابندیوں کے خاتمہ اورڈیٹاپرمبنی غیرامتیازی سفری قواعد کویقینی بنانے میں عالمی ادارہ صحت سے اپنا کردارادا کرنے کااپیل کی۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ ادارہ کوویڈ 19 سے متعلق سفری قوانین اورضوابط کے ضمن میں بین الاقوامی برادری کیلئے رہنماءاصولوں پر کام کررہاہے۔