- Advertisement -
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق وزارت خزانہ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آئندہ پندرہ روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہفتہ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر قیمتوں میں کوئی فرق ہوتا ہے تو حکومت اس کا بوجھ خود برداشت کرے گی اور آئل مارکیٹنگ کمپینز اور ریفائنریز کے نقصان کو پورا کرے گی۔
- Advertisement -
یہ فیصلہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کو بلاتعطل سپلائی برقرار رکھنے کی ایڈوائس کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=279799
- Advertisement -