وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، انہوں نے 18 سیکٹرز میں وڈیو کانفرنسز کیں، سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

62

بیجنگ ۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، وزیراعظم کاروباری ملاقاتوں کے علاوہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،

آج وزیراعظم نے 18 سے زائد سیکٹرز میں وڈیو کانفرنسز کیں۔ ان کانفرنسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان چین کے سب سے بڑے ٹی وی چینل سی جی ٹی این کو انٹرویو بھی دیں گے۔ چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ کاروباری ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وہ پہلے حکمران ہیں جنہیں ان اولمپکس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، 20 سے زائد سربراہان مملکت اس تقریب میں آج شرکت کریں گے