اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے” زرعی ایمرجنسی پروگرام2023ء“ کے تحت آئندہ چار سال کے دوران پنجاب حکومت 75 ارب روپے خرچ کرے گی۔ صوبائی محکمہ زراعت کے حکام نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت سال 2019-23 ءکے دوران صوبہ میں زرعی شعبہ کی ترقی اور پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جن میں فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے فوری اقدامات، آبی ذخائر/ سائل کی بہتری اور زیادہ سے زیادہ استفادہ ماہی پروروں کی صعنت کا فرغ، چھوٹے اور درمیانے کسانوں کے لئے لائیو سٹاک کے منسوبے اور زرعی منڈیوں، مارکیٹوں کے نظام کی ترقی اور اصلاحات وغیرہ شامل ہیں۔