اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو سرکاری اداروں،ہسپتالوں،تھانوں ،سکولوں،پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموںکے جائزے کیلئے اچانک دورے کئے۔ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم نے عوام الناس کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ پر بھر پور اور براہ راست چیک رکھنے کیلئے اچانک دورے کئے۔وہ سرگودھا پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران وزیراعظم نے مریضوں کے ساتھ موجود تیمار داروں سے بات چیت کی اور ان سے صحت کی سہولیات کے معیار اور ان کے مسائل سنے۔وزیراعظم نے ہسپتال میں مریضوں کی زائد تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ان مریضوں میں قریبی علاقوں بھیرہ ،خوشاب،پنڈ دادن خان کے مریض شامل تھے۔انہوں نے سہولیات کو مزید وسعت دینے کیلئے تجاویز بھی لیں۔وزیراعظم نے بچگانہ وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وارڈ میں بچوں کی زائد تعداد اور سہولیات کے بارے میں استحصال کیا بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کی تعداد اور مریضوں سے صحت کا حال احوال دریافت کیا۔وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وہاں موجود لوگوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔عمران خان نے تلہ گنگ میں سٹی پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور عوامی شکایات کے حوالے سے ریکارڈ کا جائزہ لیا جبکہ سٹاف سے کام کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔
ہوم قومی خبریں وزیراعظم عمران خان کے ہسپتالوں،تھانوں ،سکولوں،پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے جائزے...