اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو گلگت روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم گلگت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم گلگت بلتستان میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائیں گے اور آزادی پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ گورنر گلگت بلتستان، وزیرِاعلیٰ اور کابینہ ممبران …
وزیراعظم عمران خان گلگت روانہ ہوگئے
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو گلگت روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم گلگت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم گلگت بلتستان میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائیں گے اور آزادی پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ گورنر گلگت بلتستان، وزیرِاعلیٰ اور کابینہ ممبران بھی ان سے ملاقات کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیرِاعظم گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔









