وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے

208

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران حکومت کے پہلے 100 روز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوآبادیات سے متاثر (غلامانہ) ذہنوں کو مرغبانی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا خیال مضحکہ خیز دکھائی دیتا ہے مگر جب "گورے” دیسی مرغیوں (مرغبانی) کے ذریعے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو اسے "خیالِ نادر” قرار دے کر عش عش کراٹھتے ہیں۔