
کوالالمپور۔ 20 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان ملائشیا کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر بدھ کو یہاں پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سمیت اعلی سطح کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال ملائیشیاءکے نائب وزیر خارجہ سینیٹر مرزوقی بن یحییٰ اور وزیراعظم آفس ملائیشیا میں نائب وزیر ڈاکٹر محمد فرید بن رفیق نے کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مئی 2018ءمیں ڈاکٹر مہاتیر محمد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا ملائیشیا کا یہ پہلا سرکاری جبکہ وزیراعظم عمران خان کا پہلا دوطرفہ دورہ ہو گا۔