اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے ‘ وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ‘ اس موقع پر وہ پاکستان اور امت مسلمہ کے لئے دعا کریں گے۔
منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔