وزیراعظم عمران خا ن کی 100دنوں میں 10ٹرینوں کے اجراءاور پونے دو ارب آمدن بڑھانے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کومبارکباد

84

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خا ن نے 100دنوں میں 10ٹرینوں کے اجراءاور پونے دو ارب آمدن بڑھانے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کومبارکبادپیش کی ہے،شیخ رشید احمد جو کام کررہے ہیں یہ پاکستان کے لئے ضروری ہے ، ٹرین کا سفر غریب اور کمزور طبقہ استعمال کرتا ہے ،غریب اور کمزور طبقے کا سفر جتنا آسان بناسکتے ہیں بنائیں گے ۔جمعہ کو وزیراعظم آفس میں 4نئے ٹرینوں کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے 100دنوں میں 10ٹرینیں چلائیں ہیں اس سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ اتنی کم مدت کے دوران محنت ،لگن کے ساتھ ریلوے کی آمدن میں ڈیڑھ سے پونے دو ارب اضافہ کیا گیا ہے ۔