وزیراعظم عمران سے سعودی عرب کے معروف سامبا فنانشل گروپ کے وفد کی ملاقات

83

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو منافع بخش کاروبار کرنے کے سلسلے میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے معروف سامبا فنانشل گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے پیر کوچیئرمین عمار الخضیری کی سربراہی میں وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین سامبا بنک ڈاکٹر شجاعت اور شاہد ستار شامل تھے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔چیئرمین سامبا فنانشل گروپ کی جانب سے پاکستان میں سامبا گروپ کی کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کے استحکام خصوصا ًکاروباری طبقے کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔