
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے آنحضور کی حیات طیبہ اور اسوہ¿ حسنہ پر حقیقی تحقیق اور ان کی سیرت کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کےلئے چیئرمین ایچ ای سی کو ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کے قیام کےلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو جمعرات کے روز وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیرت چیئر کے قیام کا مقصد آنحضور کی حیات طیبہ اور اسوہ حسنہ پر جینوئن ریسرچ اور ان کی سیرت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اس تحقیق اور علم کے خزانے سے استفادہ کر سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنحضور کی ہمہ گیر اور جامع الصفات ذات مبارکہ پر جینوئن تحقیق پر مبنی علم سے نہ صرف انفرادی زندگیوں میں رہنمائی حاصل ہو گی بلکہ اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنحضور سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عید میلادالنبی کے موقع پر ”رحمتہ اللعالمین کانفرنس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصدر سرور کائنات کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعظم کو وزیراعظم ہاوس میں یونیورسٹی کے قیام کے منصوبہ پر اب تک کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔