اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمرا ن خان نے جنوبی کو ریا کے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ یون سوک یول کو جمہوریہ کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نو منتخب صدرکے ساتھ کام مل کر کرنے کے خواہاں ہیں