بیجنگ۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمرا ن خان چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول کی جانب سے غیر ملکی اکابرین کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شرکت کے لئےگریٹ ہال آف دی پیپل پہنچے ۔
ہفتہ کو چین کے صدر شی جن پنگ اورخاتون اول پینگ لی یو آن کی طرف سے ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر آئے ہوئے غیر ملکی اکابرین کے اعزاز میں ضیافت کااہتمام کیا گیا۔وزیراعظم ضیافت میں شرکت کے لئے گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچے۔