وزیراعظم عمر ان خان عوام کو ہر ممکن سہولیا ت فراہم کر نے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ،ملک امین اسلم

92

اٹک۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمر ان خان عوام کو ہر ممکن سہولیا ت فراہم کر نے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیا جارہا۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہار تحصیل حضرو کے گا¶ں چیچیاں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ وکر کٹ گر ا¶نڈ کے افتتاح، د ریا اور جلالیہ میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی مقامی سیاسی قیادت بھی موجودتھی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ ضلع اٹک میں عوامی فلاح و بہبود کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مخالفت اور جلسوں کی وجہ سے موجودہ حکومت کو کوئی فر ق نہیں پڑ تا کیونکہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور ان کاموں کی رفتار اور معیار سے متعلق وہ متعلقہ افسران سے رابطے میں رہتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ خود بھی ترقیاتی سکیموں سے متعلق تمام منصوبوں کا جائزہ باقاعدگی سے لے رہے ہیں۔ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں اور موجودہ مہنگائی کی لہر کو بھی بہت جلد قابو میں کر لیا جائے گا،اس ضمن میں وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اور متعلقہ وزراءاور افسران کو ہد ایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔اس سلسلے میں سہولت بازاروں کا قیام احسن عمل ہے اور ان بازاروں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کی بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علا وہ سڑکو ں کی بحالی اور مر مت،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں اور یہ سب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دور اندیش لیڈ ر شپ کا ثمر ہے۔معا ون خصوصی نے کہا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی یقین کے ساتھ یہ خد مت جاری رہے گی۔