وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تیسرے مرحلہ کا اعلان ،

146
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 27نومبر (اے پی پی) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تیسرے مرحلہ کا اعلان کردیا گیا ہے ، 30جون2016میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، فاٹا سمیت کسی بھی سرکاری یونیورسٹی، کالج، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں داخل طالب علم اہل ہوں گے۔پی ایچ ڈی میں داخل تمام طالب علم، ایم ایس میں داخل تمام طالب علم اہل ہوں گے۔ ورچوئیل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لئے کوٹی کی بنیاد پر 25,25سو،گورمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں کے لئے 5000،اسلام آباد اور فاٹا کے ڈگری کالجز کے طلبا و طالبات کے لئے 5000لیپ ٹاپ دیئے جایئں گے۔تیسرے مرحلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن 26دسمبر تک ہوگی۔